چین کی ٹرسٹ انڈسٹری کے اثاثوں میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کمی

چین، شمال مشرق صوبہ حئی لونگ جیانگ کے ہاربن کی مرکزی گلی میں سیاح لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ٹرسٹ انڈسٹری کے اثاثوں میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک معیشت پر نیچے کی طرف دباؤ اور کیپٹل مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے درمیان قدرے کمی آئی ہے۔

چائنہ ٹرسٹی ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار  کے مطا بق پہلی سہ ماہی کے اختتام پر ملک کی بقایا ٹرسٹ اثاثہ قیمت201کھرب60ارب یوآن (تقریباً 30 کھرب امریکی ڈالر) پر پہنچ گئی، جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 2کھرب20ارب یوآن یا 1.06 فیصد کم ہے۔ اعداد و شمار  کے مطابق چین کی ٹرسٹ انڈسٹری کی آپریٹنگ آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 28.25 فیصد گر کر 20ارب52کروڑ یوآن ہوگئی۔

مجموعی طور پر 35کھرب40ارب یوآن مالیت کی ٹرسٹ کی سرمایہ کاری سیکیورٹیز سیکٹر میں گئی، جو گزشتہ ماہ کی نسبت 5.51 فیصد زیادہ ہے۔

صنعتی اور تجارتی اداروں میں جانے والے فنڈز اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ماہانہ بنیادوں پر بالترتیب 4.23 فیصد اور 10.85 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔