افغان فورسز کی صوبہ قندھار میں کارروائیاں، رائفلیں اور گولہ بارود برآمد

افغانستان،صوبہ جوزجان  سے قبضہ میں لئے گئے  ہتھیار وں کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

قندھار، افغانستان(شِنہوا)افغان سیکورٹی فورسز نے جنوبی صوبہ قندھار میں ایک سلسلہ وار کارروائیوں کے دوران ایک درجن سے زائد اسالٹ رائفلیں اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا ہے۔

سینئرصوبائی پولیس افسر ملا عبدالغنی حقبین نے اتوار کو بتایا کہ کارروائیوں کے دوران قبضے میں لیے گئے بھاری  اسلحہ میں اے کے-47 کے کل چھ اسٹوکس، 13 پستول، گولیوں کے ہزاروں راؤنڈ اور راکٹ سے چلنے والے گرینیڈز (آر پی جی) کی 19 بارودی سرنگیں شامل ہیں۔ اہلکار نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔

اہلکار کے مطابق، طالبان کے زیر انتظام انتظامیہ افغانستان میں امن و امان کو یقینی بنانے کی کوششوں کے حصے کے طور پر تمام افراد سے اسلحہ جمع کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔