انڈونیشیا ، بس حادثے میں 15 ہلاک، 16 زخمی

انڈونیشیا کے بالی میں نگورہ رائے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عملہ کے رکن معلوماتی بورڈ کو دوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے  مغربی صوبہ جاوا کے مشرق میں سوموار کو ہونے والے  بس  حادثہ میں ڈاکٹرز اور سرکاری حکام  کے مطابق  15 لوگ ہلاک اور دیگر  16 زخمی ہو گئے۔

 صوبے میں سرچ  اور ریسکیوآ فس  کے آپریشن  امور کے سربراہ  آئی  وایان سویاتنا نے کہا کہ  واقعہ پیر کی صبح  ضلع موجوکرتو میں  ٹول  سڑک پر پیش آیا۔

وایان نے کہا کہ  بس  سڑک کنارے  لگے  پیغام  والے کھمبے سے ٹکرا گئی۔

 انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ بظاہر ڈرائیور بہت  زیادہ تھکاوٹ کے باعث  گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔

 ان کے بقول  پولیس واقعے کی اصل  وجہ جاننے کے لئے  تحقیقات کرے گی۔

 ڈاکٹر واحدین  سدھیروہوسودو ہسپتال کے  شعبہ  ایمرجنسی کے  انچارج ڈاکٹر محمد  بایو ایس ڈی نے کہا کہ  ہسپتال میں 13 لاشیں اور  باسوعنی کے  سترا میڈیکا ہسپتال میں  بھی ایک لاش لائی گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  زخمیوں کو  باسوعنی کے  ڈاکر واحدین سدھیروہوسودو ہسپتال، سترا میڈیکا ہسپتال، ایما ہسپتال اور گاتوعل ہسپتال  میں  طبی امداد دی جا رہی ہے۔