چینی سائنسدانوں نے کوویڈ-19 کے مختلف ویرینٹ سے تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین تیار کرلی

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ڈونگ چھینگ ضلع میں ایک طبی کارکن ایک عمر رسیدہ شخص کو ویکسین لگارہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے کوویڈ-19 کی ایک موزیک نینو پارٹیکل امیدوار ویکسین تیارکی ہے جوکوویڈ-19کی مختلف اقسام کے کیسز میں تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔

سن یات سین یونیورسٹی، گوانگژو میڈیکل یونیورسٹی کے فرسٹ ایفیلی ایٹڈ اسپتال اور گوانگ ڈونگ کے بیماریوں پر قابو پانے اور روک تھام کے صوبائی مرکزکے سائنسدانوں نے سارس- کووی-2 پروٹوٹائپ کے اسپائک پروٹین اور کوویڈ-19 کے الفا بیٹا اورگاما کے تین ویرینٹ پر مشتمل چار مختلف اینٹیجنزکے خلاف تحفظ فراہم کرنے والی موزیک نینو پارٹیکل ویکسین تیارکی ہے۔

یہ وائرس اسپائک پروٹین میزبان سیل کے ساتھ وائرل اٹیچمنٹ اور فیوژن میں اہم کردار ادا کرنے کے حوالے سے معروف ہےاور اس وجہ سے، وائرل انفیکشن کو بے اثر کرنے والی  زیادہ تر اینٹی باڈیز اسپائک پروٹین کو نشانہ بناتی ہیں۔

تاہم، اسپائیک پروٹین پر موجود وائرس کے ویرینٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کے نتیجہ میں پیدا ہونے والا  ویکسی نیٹ سیرم  وسیع پیمانے پر اینٹی باڈی  مزاحمت اور مدافعت پیدا کرتا ہے۔