دو مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ، 10 زخمی

گوجرانوالہ میں امدادی کارکن ٹریفک حادثے کی جائے وقوعہ پر کام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

اسلام آباد (شِنہوا)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 مختلف ٹریفک حادثات کے دوران کم از کم 3افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا نے پیرکی صبح بتایا کہ صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

امدادی کارکنوں نے میڈیا کو بتایا کہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں

اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں ایک ٹرک سڑک کے کنارے لگے  کھمبے سے ٹکرانے کے بعد دریا میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

امدادی کارکنوں نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرین کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں ٹرک ڈرائیور بھی شامل ہے، مزید کہا کہ دونوں متاثرین کاتعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے تھا۔

پاکستان میں ٹریفک حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں جن کی بنیادی وجوہات میں گاڑیوں کی ناقص دیکھ بھال ،خستہ حال سڑکیں اور شاہراہوں پر حفاظتی اقدامات میں عدم توجہی شامل ہیں۔