سری لنکا چین کے ساتھ دوستانہ تعاون کا فروغ جاری رکھے گا:رانیل وکرما سنگھے

سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسے (دائیں سامنے) کولمبو میں رانیل وکرما سنگھے (بائیں سامنے) سے وزیر اعظم کا حلف لے رہے ہیں۔(شِنہوا)

کولمبو(شِنہوا) سری لنکاکے نئے نامزد وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے کہا ہے کہ ان کا ملک  چین کے ساتھ دوستانہ تعاون کا فروغ جاری رکھے گا۔

چینی سفیر چھی ژین ہونگ سے ملاقات کے دوران وکرما سنگھے نے مشکل وقت میں سری لنکا کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کی نئی حکومت بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو فروغ دے گی اور کولمبو پورٹ سٹی، ہمبنتوتا پورٹ اور  تعاون کے دیگر بڑےمنصوبوں کی ترقی کو تیز کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ نئی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی بحالی اور فروغ کے خواہاں ہیں۔

وزارت عظمی کے عہدے پر دوبارہ تعیناتی پر وکرما سنگھے کو مبارکباد دیتے ہوئے، چینی سفیر  نے کہا کہ  ان کا ملک سری لنکا کے ساتھ تعاون کو تیز کرتے ہوئے  فوری ہنگامی انسانی امداد فراہم کرے گا، اور اپنی استعداد کے مطابق سری لنکا کے عوام کے معاش کے لیے مزید مدد فراہم کرتا رہے گا۔