چین میں ہیڈروسار کے قابل شناخت ایمبریو فوسلز دریافت

 

چین میں ہیڈروسار کے قابل شناخت ایمبریو فوسلز دریافت

مشرقی چین کے صوبہ جیانگشی کے شہر گانژو میں قابل شناخت ہیڈروسار ایمبریو کے حامل دو انڈوں کے فوسلز دریافت ہوئے ہیں۔

6 کروڑ 60 لاکھ سے 7 کروڑ 20 لاکھ ملین سال قدیم اِن فوسلز کو پڑوسی صوبہ فوجیان کے ایک عجائب گھر میں رکھا گیا ہے۔

بہتر حالت میں محفوظ ان انڈوں کی شکل کرہ نما ہے اور ان کا مجموعی حُجم تقریباً 660 ملی لیٹر ہے۔

انڈے کا تقریباً 40 فیصد ایمبریو پرمشتمل ہے۔

اگرچہ ہیڈروسار ایمبریو فوسلز اس سے پہلے بھی دریافت ہو چکے ہیں مگر گانژو میں ملنے والے یہ دونوں فوسلز اب تک پائے جانے والی محفوظ ترین حالت میں ہیں۔