چینی نوجوان قومی احیاء میں اپنی توانائی اور تخلیقی صلاحیتیں صرف کریں ، شی

فائل فوٹو، چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ کے 100 ویں یوم تاسیس سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے گزشتہ صدی میں کمیونسٹ نوجوانوں کی خدمات کی تعریف کی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ قومی احیاء کو آگے بڑھانے کےلئے اپنی توانائی اور تخلیقی صلاحیت صرف کریں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے یہ بات کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ کے 100 ویں یوم تاسیس پر بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔

شی نے کہا کہ 1922 میں قائم ہونے والی کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ نے چینی قیادت کی انتہائی قریب سے پیروی کی اور چینی قوم کے احیاء میں بھرپور جوانی صرف کردی ہے۔

قومی حاضرین کےلئے تقریب عظیم عوامی ہال سے نشر کی گئی جس کی صدارت وانگ ہوننگ نے کی جبکہ اس میں لی کھ چھیانگ ، لی ژ ان شو، وانگ یانگ ، ژاؤ لی جی اور ہان ژینگ نے شرکت کی ۔ یہ تمام کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان ہیں۔

کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ کے ارکان کی تعداد 2021 کے اختتام تک 7 کروڑ37 لاکھ 10 ہزار سے زائد تھی۔

تقریب سے خطاب میں کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے فرسٹ سیکرٹری ہی جون کھ نے دورحاضر میں چینی نوجوانوں کی بھرپور زندگی کو پارٹی قیادت کے ساتھ منسوب کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو پارٹی قیادت کی قریب سے پیروی اور اہم کردار ادا کرنا چاہیئے۔

شی نے اپنی تقریر میں کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ کے ارکان کی گزشتہ 100 برس کے کام کی تعریف کی۔

شی نے کہا کہ لیگ کے ارکان نے چینی انقلاب کی فتح، مادر وطن کی ترقی، اصلاحات ، کھلے پن اور سوشلسٹ  جدید یت کے علاوہ دور حاضر میں پارٹی اور ملکی مقصد میں تاریخی کامیابی اور تبدیلی کو محفوظ بنانے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ نے خود کو چینی نوجوانون کی تحریک میں ہراول دستہ ثابت کیا ہے۔