بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 2 پائلٹ ہلاک

بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے نزدیک تربیتی طیارے کی جائے حادثہ پر لوگ کام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ مقامی حکومت کا ہیلی کاپٹر چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور کے ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہوا۔

چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھو پیش بگھیل نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک مختصر بیان میں کہا کہ اس المناک حادثے میں ہمارے دونوں پائلٹ کیپٹن پانڈا اور کیپٹن سری واستوا جان گنوا بیٹھے ہیں۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر پر کوئی مسافر سوار نہیں تھا اور پائلٹ شدید زخمی ہوئے۔

ایک مقامی سرکاری اہلکار نے بتایا کہ پائلٹوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیدیا۔

اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر اس وقت گرکر تباہ ہوا جب پائلٹ ہوائی اڈے کے رن وے پر رات کے وقت اڑان بھرنے کی تربیت حاصل کر رہے تھے۔