پاکستان کی ترسیلات زر اپریل میں تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں: اسٹیٹ بینک

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان کی تاریخ میں پہلی باربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی گئی ترسیلات زر اپریل میں 3 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کوایک بیان میں کہا کہ اپریل میں ترسیلات زرگزشتہ ماہ  کی نسبت  11.2 فیصد اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.9 فیصد اضافے کے ساتھ 3ارب 10کروڑ ڈالرتک پہنچ گئیں۔

بیان کے مطابق  اس کے علاوہ، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ترسیلات زر گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں  7.6 فیصد اضافے سے 26 ارب 10کروڑ ڈالرتک پہنچ گئیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ اپریل کے دوران زیادہ ترسیلات زرسعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سے بجھوائی گئی ہیں۔