
ارمچی(شِنہوا) چین کےشمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیار علاقے میں جلد ہی پہلا ہوائی اڈہ کھول دیا جائے گا، جمعہ کی سہ پہر ایک ہوائی جہاز نے ہوائی اڈے پرکامیاب لینڈنگ کی۔
سطح سمندر سے 1ہزار 700 میٹر سے زیادہ بلندی پر واقع ژاؤسو تیانما ہوائی اڈہ، اِلی کے قازق خود اختیار پریفیکچر کی زاؤسو کاؤنٹی میں واقع ہے۔ 64کروڑ یوآن (تقریباً 10کروڑ 7لاکھ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کے ساتھ، 170 ہیکٹر پر ہوائی اڈے کی تعمیر ستمبر 2019 میں شروع ہوئی تھی۔
ہوائی اڈے کے مطابق، ڈومیسٹک سول ریجنل ہوائی اڈہ2لاکھ تک مسافروں کی آمدورفت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ،جب کہ کارگو اور میل کی ترسیل 2025 تک 600 ٹن تک پہنچ جائے گی۔
پریفیکچر کے ایک عہدیداردلیلے بیک کنجاخان کے مطابق ژاؤسو تیانما ہوائی اڈے کے آغاز سے ژاؤسو کاؤنٹی اور آس پاس کی کاؤنٹیوں کے4لاکھ سے زیادہ باشندوں کی نقل و حمل میں بہت بہتری آئے گی۔ توقع ہے کہ اس سے مقامی سیاحت کی صنعت کو فروغ اور سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری آئے گی۔