چینی خلائی اسٹیشن کے روبوٹک آرم سے خلائی جہاز کے مقام کی تبدیلی کا کامیاب تجربہ

چین ، چین کا انسان بردار خلائی جہاز شین ژو-13 خلائی اسٹیشن کے بنیادی ماڈیول تیان ہی کے شعاعی حصے پر کامیابی کے ساتھ لنگر انداز ہو گیا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے اپنے خلائی اسٹیشن کے روبوٹک آرم کا استعمال کرتے ہوئے مال بردار خلائی جہاز تھیان ژو-2 کے مقام کی تبدیلی کا کامیاب ٹیسٹ کیا ہے۔

چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق، یہ پہلا موقع تھا جب روبوٹک آرم کو ایک بڑے مدار میں خلائی جہاز کے مقام کو تبدیل کرنے کے ٹیسٹ کے لیے استعمال کیا گیا۔

یہ ٹیسٹ جمعرات کو صبح 6 بج کر12 منٹ (بیجنگ وقت) پر شروع  کیا گیا جسے 47 منٹ  میں مکمل کیا گیا۔

خلائی اسٹیشن کے بنیادی ماڈیول تھیان  ہی،  سے کھلنے اور الگ ہونے کے بعد تھیان ژو-2 کو روبوٹک آرم کے ذریعے پہلے سے طے شدہ پوزیشن پر منتقل کیا گیا۔ اس کے بعد آرم کے ذریعے یہی عمل الٹے طریقے سے کرتے ہوئے خلائی جہاز کو اس کی اصل پوزیشن پر واپس لایا گیا۔

تھیان ژو-2 کو دوبارہ  بنیادی ماڈیول کے ساتھ  منسلک کرتے ہوئے لاکنگ کا عمل مکمل  کیا گیا۔