چین نے نیا تیان لیان ریلے سیٹلائٹ لانچ کردیا

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوآن میں شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے تیان لیانII-02سیٹلائٹ ایک لانگ مارچ-3B کیریئر راکٹ کے ذریعے روانہ ہورہا ہے ۔ (شِنہوا)

شی چھانگ  (شِنہوا) چین نے جنوب مغربی صوبہ سیچھوآن  کے شی چھانگ  سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے منگل کی صبح ایک نیا ڈیٹا ریلے سیٹلائٹ مدار میں بھیجا ہے۔

تیان لیانII-02سیٹلائٹ کو بیجنگ وقت کے مطابق قبل از سحر  12بجکر 9منٹ پر لانگ مارچ-3Bکیرئیر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا ۔

یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 401 واں فلائٹ مشن تھا۔