چین، کوریئر سیکٹر میں توسیع نومبر میں بھی جاری رہی

یجنگ(شِنہوا)صنعت کے ماہانہ انڈیکس کے مطابق چین کے کوریئر سیکٹر میں توسیع کا سلسلہ گزشتہ ماہ بھی جاری رہا ہے۔

ریاستی پوسٹ بیورو نے بتایا کہ نومبر میں چائنہ ایکسپریس ڈیلیوری ڈیولپمنٹ انڈیکس 334.8 کی سطح پر رہا جو گزشتہ سال کی نسبت 7.1 فیصد زیادہ ہے۔

اس نے بتایا کہ سال کے پہلے 11 ماہ میں پہنچائے جانیوالے پارسلز کا حجم 90 ارب سے تجاوز کر کے ریکارڈ بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ہے۔

بیورو کے مطابق دسمبر میں ایکسپریس ڈیلیوری کے کاروباری حجم میں گزشتہ سال کی نسبت15 فیصد اضافہ متوقع ہے۔