پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 431 نئے کیسز ، 8 مزید اموات رپورٹ

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں گزشتہ روز نوول کرونا وائرس کے 431 نئے کیسز اور 8 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

این سی او سی نے ہفتہ کے روز بتایا کہ ملک بھر میں اب تک سامنے آنیوالے نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار 453 ہو گئی ہے جن میں سے 12 لاکھ 45 ہزار 344 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ملک میں اس وقت 12 ہزار 348 فعال کیسز موجود ہیں جن میں سے 858 کی حالت تشویشناک ہے۔

عالمی وباء کے باعث گزشتہ روز 8 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 761 ہو گئی ہے۔

صوبہ سندھ 4 لاکھ 76 ہزار 494 کیسز کے ساتھ ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے، اس کے بعد صوبہ پنجاب سے عالمی وباء کے 4 لاکھ 43 ہزار 379 کیسز سامنے آئے ہیں۔