امریکی صحت کے نظام میں نسلی عدم مساوات وسیع ہے،تحقیق

امریکی شہر نیویارک میں طبی کارکن ایک مریض کو اسپتال منتقل کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صحت کے نظام میں نسلی عدم مساوات اب بھی وسیع ہے۔

کامن ویلتھ فنڈ کی  ایک نئی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ سیاہ فام، لاطینی/ہسپانوی، اور امریکی انڈین/الاسکا کی مقامی آبادی میں ہیلتھ انشورنس کا امکان کم، دیکھ بھال میں لاگت سے متعلق رکاوٹوں کا سامنا کرنے کا امکان زیادہ ہے اور زیادہ امکان ہے کہ طبی قرض اٹھانا پڑ تا ہے۔

اس نے مزید کہا ان گروہوں کے افراد کے لیے نگہداشت کا معمول کا ذریعہ ہونا یا باقاعدگی سے حفاظتی خدمات جیسے ویکسی نیشن حاصل کرنا بھی عام  نہیں ہے۔