چین ، کوائی ژو ۔1 اے راکٹ نے نیا سیٹلائٹ لانچ کردیا

چین ،شمال مغربی جیوچھوآن سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کوائی ژو ۔1 اے کیرئیر راکٹ کے ذریعے شی یان - 11سیٹلائٹ بلند ہورہا ہے۔ (شِنہوا)

جیو چھوآن (شِنہوا) چین نے شمال مغربی جیوچھوآن سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے  ایک نیا سیٹلائٹ خلا ء میں لانچ کیا ہے۔

سیٹلائٹ شی یان – 11کو کوائی ژو ۔1 اے  کیرئیر  راکٹ کے ذریعے جمعرات کی صبح7 بجکر 41 منٹ پر (بیجنگ وقت کے مطابق) لانچ کیا گیا اور یہ کامیابی کے ساتھ طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا ہے۔

لانچنگ سینٹر کے مطابق یہ کوائی ژو ۔1 اے راکٹوں کا 13 واں فلائٹ مشن تھا۔