دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 25کروڑ94لا کھ 65ہزار36ہوگئی

بیجنگ(شِنہوا)دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 25 نومبر  کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 25کروڑ94لاکھ 65ہزار36ہوگئی۔

امریکہ 4کروڑ80 لاکھ 91ہزار937مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ45لاکھ44ہزار882مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ20لاکھ 43ہزار112 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1کروڑ28ہزار829، روس میں 92لاکھ70ہزار885، ترکی میں 86لاکھ54ہزار142 اور فرانس میں 75لاکھ86ہزار146 تک پہنچ گئی ہے۔

ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 60لاکھ92ہزار822 اور جرمنی  میں مصدقہ کیسز کی تعداد 55لاکھ95ہزار674 تک پہنچ گئی ہے۔