شام پر اسرائیلی حملوں کے باعث 2 عام شہری ہلاک

دمشق(شِنہوا) شام کے وسطی علاقے میں کچھ مقامات پر اسرائیل کی جانب سے تازہ ترین میزائل حملوں کے دوران 2 عام شہری ہلاک اور 6 فوجیوں سمیت 7 دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے بدھ کو ایک فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حملے میں کچھ شہری شدید زخمی ہوئے ۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے وسطی علاقے میں کچھ علاقوں کو نشانہ بنانے کیلئے لبنان سے میزائل داغے جن میں سے زیادہ تر کو شام کے فضائی دفاعی میزائلوں نے اپنے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا۔

اسرائیل کی جانب سے آخری حملہ 17 نومبر کو دارالحکومت دمشق کے جنوبی علاقوں پر کیا گیا تھا۔