چینی صوبے شان شی کے قدیم مقبرے سے سونے کے زیورات دریافت

تصویر میں چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی میں پہاڑ ہوآشان کے خوبصورت مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

شی آن (شِنہوا) ماہرین آثار قدیمہ  نے چین کے شمال مغربی  صوبے شان شی کے شہرشیان یانگ میں قدیم مقبروں کی کھدائی  اورکئی ایک ثقافتی آثاردریافت کیے ہیں۔

 شیان یانگ شہر کے ثقافتی آثار اور آثار قدیمہ کے انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ چھ مقبرے تا ارپو گاوں میں واقع ہیں،جن میں سے تین چھن عہد(207 بی سی-221 بی سی) کے ،ایک کا مغربی ہان عہد(202 بی سی- 25 اے ڈی) جبکہ دو مقبروں کا تعلق مشرقی ہان عہد(220 -25اے ڈی)سے ہے۔

 انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹرشئی گاووین نے کہا کہ یہ مقبرے چھن عہد  کے شہر شیان یانگ کے ایک قبرستان سے ملے ہیں جہاں سے اس سے قبل چھن عہد کے سینکڑوں مقبرے دریافت ہو چکے ہیں۔

شئی نے بتایا کہ ماہرین آثار قدیمہ نے چھن عہد  کے ایک مقبرے سے اہم اشیا دریافت کی ہیں، جن میں کانسی کے برتن، سونے کے زیورات، سیپیوں سے بنے زیورات اور مٹی کے برتن شامل ہیں۔