جرمن سینٹر لیفٹ کی ایس پی ڈی نے عام انتخابات میں قدامت پسند اتحاد سی ڈی یو/سی ایس یو کو شکست دےدی ، ابتدائی نتائج

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں لوگ ایک خریداری مرکز میں داخل ہو رہے ہیں۔(شِنہوا)

برلن (شِنہوا) جرمنی کی سینٹر لیفٹ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس ڈی پی) نے  عام انتخابات میں 25.7 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی  اور قدامت پسند اتحاد سی ڈی یو/سی ایس یو کو شکست  دے دی ہے ۔

فیڈرل ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے پیر کی صبح جاری کردہ ابتدائی انتخابی نتائج کے مطابق چار سال پہلے کے مقابلے میں ایس ڈی پی کے ووٹ کا حصہ 5.2 فیصد بڑھ گیا  جبکہ اس کی مرکزی حریف کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور اس کی حلیف  جماعت کرسچین سوشل یونین (سی ایس یو) کو بھاری نقصانات  اٹھانے  پڑے ہیں  ۔

ابتدائی نتائج سے معلوم ہوتا  ہے کہ سی ڈی یو/سی ایس یواتحاد نے رواں  سال کے پارلیمانی انتخابات میں صرف 24.1 فیصد ووٹ لیے ہیں  جو کہ گزشتہ  انتخابات  کے مقابلے میں 8.9 فیصد پوائنٹس کم ہیں۔