جاپان، ایباراکی پریفیکچر میں 6.2 شدت کا زلزلہ ، سونامی انتباہ جاری نہیں کیا گیا

ٹوکیو (شِنہوا )جاپان کے ایباراکی پر یفیکچر میں منگل کے روز 6.2 شدت کے زلزلے کے  جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

جاپانی محکمہ موسمیات(جے ایم اے) کے مطابق یہ  زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 7بجکر 46منٹ پر آیا  جس کا مرکز شمال میں 32.2 ڈگری عرض بلد اور مشرق میں 138.2 ڈگری طول بلد تھا جبکہ اس کی گہرائی 450 کلومیٹر تھی۔

جاپانی زلزلہ پیما پر ایباراکی پریفیکچر کے کچھ علاقوں میں زلزلے کی شدت 3  ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس  کی انتہائی شدت 7 ہے۔

ابھی تک سونامی کا کوئی انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔