دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصد قہ کیسز کی تعداد19کروڑ36لاکھ81ہزار167 ہوگئی

بیجنگ(شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 25جولائی  کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصد قہ کیسز کی تعداد19کروڑ 36لاکھ 81ہزار167 ہوگئی ہے۔

امریکہ 3 کروڑ 44 لاکھ 30ہزار433 مصدقہ کیسزکے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے، بھارت 3 کروڑ 13 لاکھ 32 ہزار159مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسر ے جبکہ برازیل 1 کروڑ 96 لاکھ 70ہزار534مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

فرانس 60 لاکھ 41ہزار 146مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں چوتھے، روس 60 لاکھ 25ہزار698مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور برطانیہ 56 لاکھ 94ہزار 462مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اسی طر ح ترکی میں مصد قہ کیسز کی تعداد  55 لاکھ 74ہزار 997  ، ارجنٹائن میں مصد قہ کیسز کی تعداد 48 لاکھ 39ہزار 109 اور کولمبیا میں مصد قہ کیسز کی تعداد 47 لاکھ 16ہزار 798 ہو گئی ہے۔