چین ، سڑک کے ذریعے کارگو نقل وحمل میں پہلی ششماہی کے دوران اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کی سڑک کے ذریعے  کارگو نقل وحمل  میں رواں سال کی  پہلی ششماہی کے  دوران  ٹھوس نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے سرکاری  اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا جون کے عرصہ کے دوران سڑک کے ذریعے

مال بردار ی  کا حجم تقریباً 18.48 ارب ٹن تک پہنچ گیا  تھا جوکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں29  فیصد زیادہ ہے۔

اس عر صہ میں وسطی صوبہ ہوبے میں سب سے تیز نمو ہوئی جس کی شرح نمو 204.9 فیصد رہی۔

وزارت کے مطابق ابتدائی 6 مہینوں  کے دوران  شاہراہوں  کی تعمیر میں مستقل اثاثوں  کی سرمایہ کاری 11 کھرب 50  ارب یوآن (تقریباً 177.9 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی ، جوگزشتہ  سال کی نسبت  13.8 فیصد زیادہ تھا۔