چین، نوجوان افراد سماجی میل جول کےلئے آف لائن کھیلوں کی حمایت کرتے ہیں، سروے

بیجنگ (شِنہوا) چین کے  90 فیصد سے زائد سروے میں حصہ لینے والے لوگوں نے کہا ہے کہ ٹیبل ٹاپ گیمز جیسے آف لائن سماجی کھیل نوجوانوں کے لئے نئے دوست بنانے کا ایک مقبول طریقہ بن جائیں گے۔

چا ئنہ یوتھ ڈیلی کے ذریعہ حال ہی میں کئے گئےسروے کے مطابق  سروے میں شامل 1 ہزار 543 افراد میں سے 83.6 فیصد لوگوں نے بتایا کہ وہ اپنی معاشرتی ضروریات کو آف لائن کھیلوں کے ذریعے پورا کرچکے ہیں جن میں روم اسکیپ اور جوبینشا شامل ہیں ، جسے "اسکرپٹ ہو میسائڈ ” کے نام سے پہچانا جاتاہے جو کہ قتل کا ایک کردار ادا کرنے والا پر اسرار کھیل ہے ۔

رائے  دہندگان میں سے تقریباً73.9فیصد نے کہا انہیں یقین ہے کہ اس طرح کے کھیلوں سے انہیں اپنا سماجی دائرہ اثر  بڑھانے اور دوستانہ تبادلو ں  کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ، جبکہ84.1 فیصد نے کہا کہ وہ آف لائن سماجی کھیلوں کے  شوقین  ہیں۔

کالج کی ایک جونیئر طالبہ ژانگ ڈاننی نے کہا کہ وہ متعدد  مر تبہ جوبینشا اور ٹیبل ٹا پ گیمز   کھیل چکی ہے اور اس قسم  کی سرگرمیاں اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ دوستوں کا اکٹھا ہونا صرف کھانے اور خریداری تک ہی محدود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا  کہ اگر ہم ایک دوسرے کو بہتر طور پر جاننا چاہتے ہیں تو ہم مل  کر  اس طرح کے گیمز  کھیل سکتے ہیں۔

چین کے شمالی صوبہ شنشی کے ایک یونیورسٹی کے طالب علم ، ژانگ ووفان نے کہا کہ آف لائن کھیل سماجی بے چینی کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ہم اس طرح کے گیمز کھیلتے ہوئے زیادہ پر سکون محسوس کریں گے اور آزادانہ طور پر اپنے من  کی بات کریں گے۔

ژانگ نے کہا کہ آف لائن کھیلوں کی صنعت میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے اور  اس کے موضوعات مارکیٹ کے رجحانات اور نوجوان لوگوں کی ترجیحات  کو پورا کرتے  ہیں اور  ان کی توجہ حاصل کرتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کھیلوں کے ذریعے لوگ اسی مشغلے میں شریک لوگوں کے ساتھ نئے دوستی بنا سکتے ہیں۔

ژانگ نے کہا  کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ سماجی میل جول  پیدا  کرنے کا ایک مئوثر طریقہ ہے۔