چین میں سابق سینئر صوبائی قانون ساز کوتحقیقات کا سامنا

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شمالی صوبہ ہیبے میں ایک سابق سینئر قانون ساز سے  پارٹی کے نظم و ضبط قواعد اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے شبہ میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ملک کے سرکردہ انسداد بدعنوانی کے ادارے نے اتوار کے روز کہا  کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی  کمیشن برائے نظم و ضبط  معائنہ  اور  قومی نگران کمیشن  کے ذریعہ صوبہ ہیبے کی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین سونگ تائپنگ  سے تحقیقات  کی جارہی ہیں۔