چین روس کے ساتھ عملی تعاون کو فروغ دینے پر تیار ہے: نائب وزیراعظم

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیراعظم ہان ژینگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے مابین پائے جانے والے اہم اتفاق رائے کوعملی جامہ پہنانے، وسیع دائرہ کارکے اندر ،وسیع شعبوں اور گہری سطحوں پر دوطرفہ عملی تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیارہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن،نائب وزیراعظم ہان نے ان خیالات کا اظہار روس کے اول نائب وزیراعظم آندرے  بیلائوسوف کے ساتھ فون پر گفتگو کے دوران کیا۔

ہان نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر ولادیمیر پوتن کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت،چین روس تعاون کی  جامع اسٹریٹجک شراکت ایک نئے دور کے لئے تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہوگئی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ  حال ہی میں ، دونوں سربراہان مملکت نے مشترکہ طور پر چین روس بہتر ہمسائگی اور دوستانہ تعاون کے معاہدے میں توسیع کا اعلان کیا، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو تقویت ملی اور نئے دور میں دوطرفہ تعاون کی راہ متعین ہوئی۔

ہان نے دونوں ممالک پر انسداد وبا اور ویکسین تعاون کو مزید گہرا کرنے  اور وبا کی وجہ سے درپیش  چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے پر زور دیا۔