ملائیشیا میں کوویڈ۔19 کے روزانہ کیسز نئی بلندی پر پہنچ گئے

ملائیشیا کے کوالالمپور میں نقل و حرکت محدود کرنے کے حکم نامے(ای ایم سی او) کے تحت ایک بستی میں ایک شخص خاردار تاروں کو جراثیم سے پاک کررہا ہے۔(شِنہوا)

کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا میں گزشتہ روز نوول کرونا وائرس کے 15 ہزار 573 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو وباء کے آغاز سےلیکر اب تک ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے جس کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 80 ہزار 491 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نور ہشام عبداللہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نئے کیسز میں سے 32 کیسز درآمدی اور 15 ہزار 541 کیسز کا تعلق مقامی منتقلی سے ہے۔

144 مزید اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 718 ہو گئی ہے۔

 

ملائیشیا کے کوالالمپور میں نقل و حرکت محدود کرنے کے حکم نامے(ای ایم سی او) کے تحت ایک بستی میں لوگ چہرے کے ماسک پہنے پیدل چل رہے ہیں۔(شِنہوا)
ملائیشیا کے کوالالمپور میں نقل و حرکت محدود کرنے کے حکم نامے(ای ایم سی او) کے تحت ایک بستی میں ایک شخص خاردار تاروں کو جراثیم سے پاک کررہا ہے۔(شِنہوا)
ملائیشیا کے کوالالمپور میں نقل و حرکت محدود کرنے کے حکم نامے(ای ایم سی او) کے تحت خار دار تاروں سے گھری بستی میں ایک فوجی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔(شِنہوا)
ملائیشیا کے کوالالمپور میں نقل و حرکت محدود کرنے کے حکم نامے(ای ایم سی او) کے تحت خاردار تاروں سے گھری ایک بستی کے رہائشی افراد چہرے کے ماسک پہنے پیدل چل رہے ہیں۔(شِنہوا)