کھٹمنڈو(شِنہوا)نیپال میں دھان کے قومی دن کے موقع پرکسانوں نے روایتی کپڑے پہن کراپنے کھیتوں میں چاول کی فصل کاشت کی۔
یہ دن روپائی تہوارکے طور پربھی منایاجاتاہے جوکہ دھان کی کاشت کی شروعات ہے،یہ مون سون کے موسم کے دوران نیپالی مہینہ اسر کے 15ویں دن ہوتاہے۔



