چین، نئی ریلوے پرتعمیراتی کام شروع

چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے چھِن لِنگ پہاڑوں کی زمین کے نیچے سرنگ میں ایک مزدور سرنگ بنانے والی مشین چلا رہاہے۔(شِنہوا)

شی آن(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے صدرمقام شی آن سے صوبہ کے شہرآن کانگ تک ریلوے کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا ہے۔

تعمیراتی کمپنی کے مطابق 350کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کیلئے ڈیزائن کی گئی 171کلومیٹر طویل ریلوے 5سال میں مکمل ہونے کی توقع ہے اور یہ 6 اسٹیشنز پرمشتمل ہوگی۔

نئی ریلوے پر چھِن لِنگ پہاڑوں میں 4 ریل سرنگیں تعمیر کی جائیں گی جن میں ہرایک10کلومیٹر سے زائد طویل ہوگی اورعلاقہ میں تعمیراتی کام کے دوران ماحولیاتی تحفظ کابھی خیال رکھاجائے گا۔

ریلوے کے چیف ڈیزائنر ژانگ رو ئی تاؤ نے کہاہے کہ ریلوے خطہ میں معاشی اورسماجی ترقی کو فروغ دینے میں مدد کرے گی اورغربت کے خاتمے کی کوششوں کو مزید فروغ دے گی۔