اسرائیلی وزیر خارجہ پہلے سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

ابوظہبی(شِنہوا)اسرائیل کے وزیرخارجہ یائیر لپیڈ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے ہیں۔ یہ کسی بھی اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار کی جانب سے خلیج عرب کے ملک کا پہلا دورہ ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کے دفتر نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ یائیر لیپڈ ایک وفد کے ہمراہ یہاں سے روانہ ہوئے ہیں جس میں وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل علون اوشپز اور دیگر حکام شامل ہیں۔

دفتر کے مطابق اپنے 2 روزہ دورہ کے دوران یائیر لپیڈ یو اے ای کے دارالحکومت ابوظہبی میں اسرائیلی سفارتخانے اور دبئی میں قونصل خانے کا افتتاح کریں گے۔

یش عتید پارٹی کے اعتدال پسند رہنماء یائیر لپیڈ نے اسرائیل کی نئی سخت گیر اتحادی حکومت کی تشکیل میں متحرک قوت کا کردار ادا کیا تھا۔ وہ وزیر خارجہ اور متبادل وزیراعظم کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے ستمبر 2020 میں  امریکی ثالثی میں حالات معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔