چین متعدی بیماریوں کے خلاف روایتی چینی طب کے استعمال کو فروغ دے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین کے محکمہ صحت نے متعدی بیماریوں کودوبارہ پھوٹنے سے روکنے اور ان کے علاج معالجے میں روایتی چینی طب (ٹی سی ایم) کے بھرپورکردارکے لئے ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

روایتی چینی طب کےقومی انتظامی ادارے کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کا مقصد عوامی صحت کے معاملات میں  روایتی چینی طب کےہنگامی  استعمال کو فروغ دینا ہے۔

روایتی چینی طب نے کوویڈ-19 کے خلاف ملکی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ روایتی چینی طب کی  قومی ہنگامی ٹیموں کی انتظامی صلاحیت کو مضبوط بناتے ہوئے ان کی ایمرجنسی علاج کی قابلیت کو بہتر بنایا جائے گا۔