تائی شن جوہری بجلی گھرکے آس پاس تابکاری کااخراج نہیں ہوا ہے:چین

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہےکہ ملک کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں تائی شان جوہری بجلی گھرکے آس پاس کے علاقے میں کسی غیرمعمولی حالت  یاتابکاری کے اخراج کا پتہ نہیں چلاہے۔

وزارت حیاتیاتی ماحول وماحولیات (ایم ای ای) نے جوہری پلانٹ سے متعلق سی این این کی حالیہ رپورٹس کے جواب میں کہا کہ فرانسیسی ڈیزائن والے جوہری توانائی کے یہ دونوں یونٹس محفوظ اورمستحکم انداز میں کام کر رہے ہیں۔

2019 سے مکمل طور پر تجارتی پیمانے پر زیر استعمال تائی شان پلانٹ کوچائنہ جنرل نیوکلیئر پاور کارپوریشن ، فرانسیسی توانائی فراہم کنندہ الیکٹرک ڈی فرانس (ای ڈی ایف) اور گوآنگ ڈونگ انرجی گروپ کمپنی لمیٹڈ پر مشتمل مشترکہ کنسورشیم کی ذریعے چلایا جارہا ہے،جس کے ہر یونٹ کی پیداواری گنجائش 17لاکھ50ہزار کلو واٹ ہے۔

ایم ای ای نے کہا کہ فیول راڈ کونقصان پہنچنے کی وجہ سے  یونٹ 1 میں ابتدائی سرکٹ کی تابکاری سطح کو ٹھنڈا کرنے والے مواد میں اضافہ کیا گیا ہے جو کسی بھی جوہری پلانٹ میں معمول کا ایک عمل ہے۔