عوامی جمہوریہ کانگو میں طیارہ گر کر تباہ ، 3 افراد ہلاک

کنشاسا(شِنہوا)عوامی جمہوریہ کانگو(ڈی آر سی) کے مشرقی صوبہ جنوبی کیوو کے ایئرپورٹ کاومو میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہونے کے باعث 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے زیر انتطام چلنے والے ایک ریڈیو اسٹیشن ریڈیو اوکاپی نے بدھ کے روز بتایا کہ طیارہ حادثہ میں ہلاک ہونیوالے تین افراد میں سے 2 عملہ کے ممبران اور 1 مسافر تھا۔

ریڈیو اوکاپی کے مطابق طیارے کا حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 12 بجے کاومو ایئرپورٹ پر پیش آیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں موقع پر موجود ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کاومو ایئرپورٹ سے شابوندا جانے والا طیارہ اڑان بھرنے کے بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا۔