ایسا نہیں لگتا کہ کوویڈ-19 کا آغازچینی لیبارٹری سے ہوا ہو:برطانوی وزیر اعظم

لندن (شِنہوا) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ایسا نہیں لگتا کہ کوویڈ-19 کا آغازچین کے وسطی شہر ووہان کی ایک لیبارٹری سے ہوا ہو۔

مقامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق  جانسن نے  برطانیہ کے جنوب مغربی ساحلی علاقے کے سیاحتی مقام کارن وال کے گاوں کاربس بے میں گروپ آف سیون (جی 7) سربراہی اجلاس میں اپنی اختتامی پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت ہمارے پاس جوتجویز ہے وہ یہ ہے کہ ایسا نہیں لگتا ہے کہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی بیماریوں میں سے یہ مخصوص بیماری کسی لیبارٹری سے باہر آئی ہو۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی بیماریوں کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے اور یہ واضح طور پر ایسی چیز ہے جس پر ہمیں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔