چین میں کام کی جگہوں پرسیفٹی کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر وے فانگ میں ویچھائی پاور کمپنی لمیٹڈ کی ورکشاپ میں روبوٹک آ رمز اسمبلی لائنز پر انجنز کو اسمبل کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ قانون ساز ادارے نے کام کی جگہوں پر تحفظ فراہم کرنے سے متعلق قانون میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

ترمیم کے تحت پیداواری اور کاروباری اداروں اور ان کے ذمہ دار افراد کی جانب سے کام کی جگہ پر حفاظت  کی فراہمی کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد ہوسکیں گے۔

قانون میں ابھرتی ہوئی صنعتوں بشمول  پلیٹ فارم معیشت میں حفاظت کی نئی صورتحال اوراسی طرح کام کی جگہ پرحفاظتی کوششوں کومتاثر کرنے والے دیگراہم مسائل کے پیش نظرنئی دفعات کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

بیجنگ میں پیر سے جاری قومی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے باضابطہ سیشن کے جمعرات کو ہونے والے اختتامی اجلاس میں  قانون سازوں نے اس ترمیم کی منظوری دی۔

تازہ ترین ترمیم یکم ستمبر 2021 سے نافذالعمل ہوگی۔