دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کیسز کی تعداد 15 کروڑ 93 لاکھ سے زائد ہو گئی

بیجنگ(شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 15 کروڑ 93 لاکھ 38 ہزار 940 ہو گئی ہے۔

جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق امریکہ 3 کروڑ 27 لاکھ 78 ہزار 374 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔ بھارت 2 کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار 517 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ برازیل 1 کروڑ 52 لاکھ 82 ہزار 705 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔

فرانس 58 لاکھ 61 ہزار 384 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے ، ترکی 50 لاکھ 59 ہزار 433 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور روس 48 لاکھ 40 ہزار 948 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

برطانیہ 44 لاکھ 55 ہزار 446 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، اٹلی 41 لاکھ 23 ہزار 230 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں اور اسپین 35 لاکھ 86 ہزار 333 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔