سائنو فارم کی کوویڈ-19 ویکسین محفوظ اور موثر ہے:ڈبلیو ایچ او عہدیدار

جنیوا (شِنہوا) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی طبی مصنوعات تک  رسائی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ماریانجیلا سیماو نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی چین کی کوویڈ-19 کی ویکیسن سائنو فارم کو محفوظ اور موثر سمجھا جاتا ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اب  بھی اعداد و شمار موجود ہیں جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ  سائنو فارم  شدید بیماری کے خلاف موثر ہے۔ سائنو فارم عالمی سطح پر بہت زیادہ استعمال ہوئی ہے۔ میرے خیال میں 6کروڑ20لاکھ خوراکیں پہلے ہی دی جاچکی ہیں۔  اسے محفوظ اور موثر سمجھا جاتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت  کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گبریسیس نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ چین کی کوویڈ-19 کی ویکیسن سائنو فارم کی ہنگامی استعمال کے لئے منظوری دے دی گئی ہے،سائنو فارم ڈبلیو ایچ او کی جانب سے باضابطہ طور پر تسلیم شدہ پہلی چینی ویکسین ہے۔

سیماو نے مزید کہا کہ یہ منظوری ایک ایکسٹرنل ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کی جانب سے مختلف اعدادوشمار کے ایک مربوط جائزہ کے بعد دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے جنوری اور فروری میں چین میں ویکسین کی تیاری کی جگہوں کا معائنہ کیا۔ ہم نے سائنو فارم کے دستیاب کلینیکل ڈیٹا تک رسائی حاصل کی۔ اسے تیار کرنے کے بہترین طریقوں کے ساتھ  افادیت اور حفاظت کے حوالے سے  مناسب سمجھا جاتاہے۔