چین میں محکمہ توانائی کا سابق اعلیٰ عہدیدار رشوت کے الزام میں گرفتار

بیجنگ (شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ میں چھنگ ڈاو کے عوامی استغاثہ نے رشوت لینے کے الزام میں محکمہ توانائی کے سابق سینئر اہلکار لیو باوہوا کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

لیو اس سے قبل توانائی کے قومی انتظامی ادارے کے نائب سربراہ اور انتظامیہ کے پارٹی کے سرکردہ ممبران گروپ کے رکن تھے۔

قومی نگران کمیشن کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اس  کیس کو جائزہ اور قانونی چارہ جوئی کے لئے استغاثہ کے ادارے کو منتقل کردیا گیا۔

ملک کے اعلی ترین استغاثہ نے کیس کو جانچ اور قانونی چارہ جوئی کے لئے شان ڈونگ کے استغاثہ حکام کو نامزد کیا ہے۔

فی الحال اس کیس میں مزید کارروائی جاری ہے۔