چین ، مطب میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک

ہانگ ژو(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو کے ایک مطب میں رات گئے آتشزدگی کے باعث 1 شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

شہر کے ضلع شیہو کی حکومت کی جانب سے بدھ کے اوائل میں کیے جانیوالے ایک اعلان کے مطابق آتشزدگی کے باعث مجموعی طور پر 18 افراد زخمی ہوئے  جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک تھی۔ مرنیوالا شخص 3 شدید زخمیوں میں شامل تھا اور باقی 2 افراد ابھی بھی زیر علاج ہیں۔۔

باقی 15 زخمیوں میں سے 2 کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ 13 دیگر بدستور طبی نگرانی میں ہیں۔

آگ پر منگل کی شب تقریباً 9 بجکر 56 منٹ پر قابو پا لیا گیا۔ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔