سوئٹزرلینڈ نے بھارت کو آکسیجن کے600 کنسنٹریٹرز اور50 سانس لینے والے آ لات بھیج دیئے

بھارت کے نئی دہلی میں طبی آکسیجن کی شدید قلت کے دوران ایک کارکن ایک چھوٹے پلانٹ میں آکسیجن سلنڈرز کو بھرنے کے بعد ترتیب رہا ہے۔(شِنہوا)

جنیوا(شِنہوا)سوئٹزرلینڈ نے 600 آ کسیجن کنسنٹریٹرز اور 50 سا نس لینے والے آ لات سمیت طبی آ لات پر مشتمل ایک مال بردار ہوائی جہاز جمعرات کے روز بھارت بھیجا ہے  تاکہ نوول کروناوائرس کے کیسز میں اضافہ کے نتیجے میں طبی  آلات  کی قلت میں مدد کی جاسکے۔

سوئس حکومت کے ایک سرکاری بیان کے مطابق زیورخ ہوائی اڈے سے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کیلئے روانہ ہونے والے مال بردار جہاز پر 13ٹن طبی آلات لدے ہو ئے تھے جن کی مالیت 30لاکھ سوئس فرانکسس(تقریباً32لاکھ80ہزار امریکی ڈالرز) ہے۔

سوئس انسانی امداد اور وفاقی محکمہ برائے دفاع، شہری تحفظ وکھیل کی جانب سے عطیہ کردہ آلات بھارتی ریڈکراس اور وزارت صحت کے تعاون سے بھارتی ہسپتالوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ آکسیجن کنسنٹریٹرز اور سا نس لینے والے آ لات کے ساتھ جسم کے تھیلے بھی بھیجے گئے ہیں۔

بھارتی ہسپتالوں خاص طور پر نئی دہلی میں طبی آکسیجن کی بہت زیادہ طلب ہے۔