چین، نوجوان رہنماؤں کے عالمی مکالمہ کی سرکاری ویب سائٹ کا افتتاح

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں شنگھائی یونیورسٹی کے رضا کار اس مقام پر آرہے ہیں جہاں1921 میں چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی پہلی نیشنل کانگریس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کی جانب سے نوجوان رہنماؤں کے عالمی مکالمہ کی سرکاری ویب سائٹ کا انگریزی اور چینی دونوں زبانوں میں منگل کے روز افتتاح کردیا گیا ہے۔

ویب سائٹ پروگراموں، تقریبات، اسٹیئرنگ کمیٹی کے ارکان اور نوجوان نمائندوں بارے معلومات فراہم کرتی ہے۔

مکالمے کا آغاز گزشتہ سال کیا گیا تھا جو  مختلف ممالک اور شعبوں سے نوجوان افراد میں خیالات بتانے اور باہمی طور پرسیکھنے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔