جان کیری کے دورہ چین سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق دوطرفہ تعاون بحال ہوا:امریکی میڈیا

واشنگٹن (شِنہوا)امریکہ کے خصوصی صدارتی نمائندہ برائے موسمیات جان کیری کے گذشتہ ہفتے کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان موسمیاتی  تبدیلی سے متعلق تعاون بحال ہوا ہے۔

واشنگٹن  کے آن لائن نیوز میگزین دی ڈپلومیٹ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  کیری کے اس دورے سے موسمیاتی تبدیلیوں کامعاملہ  چین- امریکہ ایجنڈے پر دوبارہ واپس آگیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ بیان میں کچھ خوش آئند وعدے شامل ہیں جس سے  مستقبل میں مزید ترقی کی امید ہے۔

جان کیری نے چین کی دعوت پر 14 سے 17 اپریل تک چین کا دورہ کیا  جس کے دوران انہوں نے شنگھائی میں چین کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی شیی ژینہوا سے مذاکرات اورچینی نائب وزیر اعظم ہان ژینگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی۔