برازیل نے چین کی نئی کرونا ویکسین کی طبی آزمائش کی اجازت دے دی

ریو ڈی جنیرو (شِنہوا)برازیل کے قومی صحت کے نگران ادارے  (انویسہ) نے چین کے سیچھوان کلوور بائیوفارماسوٹیکلز کی تیار کردہ کوویڈ-19 کی ایک نئی ویکسین کی طبی آزمائش کی اجازت دے دی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق  انویسہ نے کہا کہ اس کمپنی کو برازیل میں طبی آزمائش کے تینوں مراحل کے انعقاد کی اجازت دی گئی ہے اور سیچھوان کلوورلاطینی امریکہ، جنوبی افریقہ، بیلجیم ، چین ، اسپین ، پولینڈ اور برطانیہ میں بھی 22ہزار رضاکاروں پر ویکسین کی آزمائش کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی  سی این بی سی نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ  چین کی کین سائنو  بیالوجکس آئندہ ہفتے سانس کے ذریعے دی جانے والی کوویڈ-19 کی ایک ویکسین کی طبی آزمائش کا آغاز کرے گی۔