ہانگ کانگ اورمکاؤ کے ہم وطنوں کے لئے کوویڈ-19 ویکسین بلامعاوضہ دستیاب ہے:مین لینڈ

بیجنگ(شِنہوا) چین کے قومی صحت کمیشن(این ایچ سی) نے کہا ہے کہ چینی مین لینڈ پر کام کرنے والے یا رہائش پذیر ہانگ کانگ اور مکاؤ کے لوگوں کے لئے کوویڈ-19 کی ویکسین  بلامعاوضہ دستیاب ہے۔

کمیشن نے کہا کہ رضاکارانہ درخواست اور پہلے سے اظہار رضامندی کے اصولوں کی بنیاد پریہ افراد مین لینڈ پراپنے رہائشی اجازت نامے یامیڈیکل انشورنس سرٹیفکیٹس پیش کرکے ویکسین لگواسکتے ہیں۔

کمیشن نے کہا کہ ہانگ کانگ اور مکاؤ سے تعلق رکھنے والے ہم وطن جو مین لینڈ کے اسکولوں میں ملازمت یا تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ بھی مقامی اساتذہ اور طلبہ کی طرح ویکسی نیشن پالیسی سے مستفید ہوسکتے ہیں۔