امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے اندرون ملک دہشت گردی کا انتباہ جاری کردیا

امریکہ،واشنگٹن ڈی سی میں امریکی کیپیٹل کی عمارت کے قریب سکیورٹی کا عملہ نظرآرہاہے۔(شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نےاندرون ملک دہشت گردی کا انتباہ جاری کیا ہے، اس میں خبردار کیا گیا ہے کہ 6 جنوری کو کیپیٹل پر ہلاکت خیز فساد کے تناظر میں ملک کو اندرونی متشدد انتہا پسندوں کے سخت خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

محکمہ نے  پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کے روز ایک بلیٹن میں کہا ہے کہ اندرونی متشدد انتہا پسندوں کو متعدد معاملات سے ترغیب ملی ہے،جس میں نوول کرونا وائرس کی وجہ سے پابندیاں، 2020 کے انتخابی نتائج،اور پولیس کی جانب سے طاقت کا استعمال بھی شامل ہے، جبکہ بلیٹن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ اسی طرح کے تشدد کے محرکات 2021 کے اوائل میں بھی برقراررہیں گے۔

بلٹین میں مزید کہا گیا ہے کہ 2020 میں اہم بنیادی ڈھانچے کے خلاف تشدد کے خطرات میں اضافہ ہوا جن میں برقی، ٹیلی مواصلات اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبے شامل ہیں، جبکہ متشدد انتہا پسند اپنے اقدامات کے لئے نوول کرونا وائرس کے بارے میں غلط معلومات اور سازشی نظریات کا حوالہ دیتے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق یہ بلیٹن 30اپریل تک برقرار رہے گا اور یہ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ سب سے کم سطح کا انتباہ ہے،جس میں مخصوص مصدقہ خطرات کی بجائے عام رجحانات کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔