چین،چھونگ چھنگ کی بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ تجارت میں اضافہ

چھونگ چھنگ(شِنہوا)چین کی جنوب  مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی کی بیلٹ اینڈ روڈ کے گرد ممالک اور خطوں کے ساتھ  تجارت میں 2019 کے دوران3فیصدسالانہ کااضافہ ہوا جو میونسپلٹی کی کل تجارت کا27فیصد ہے۔

گزشتہ سال 10فیصد سالانہ اضافہ کے ساتھ چھونگ چھنگ کی کل غیرملکی تجارت میں زبردست اضافہ برقراررہا، یہ چھونگ چھنگ میونسپل کمیشن برائے تجارت کے ڈائریکٹر چانگ چی کھوئی نے میونسپل پیپلزکانگرس کے سالانہ اجلاس میں کہا ہے۔

چھونگ چھنگ نے گزشتہ سال کھلے پن کومزید فروغ دیا،بیلاروس اور یوراگوئے نے چھونگ چھنگ میں اپنے قونصلیٹ قائم کیے  جس سے قونصلیٹ کی کل تعداد 12 ہوگئی،اسی دوران میونسپلٹی48 بین الاقوامی سسٹر شہروں اور104دوستی تبادلہ شہروں سے وابستہ ہے۔2019 میں چھونگ چھنگ کی خام مقامی پیداوار کی شرح ترقی اندازاً6.3فیصد سالانہ تک بتائی گئی ہے۔