
لاس پیناس(شِنہوا)فلپائن کے شر لاس پیناس میں سالانہ واٹرللی فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، اس جشن کامقصد شہر میں واٹر للی سے بنی مقامی مصنوعات کو فروغ اور شہریوں کو پائیدار روزگارفراہم کرنا ہے۔ 15 ویں واٹر للی فیسٹیول کے دوران متعدد امیدواروں نے ہاتھ سے بنےملبوسات پہن کر واٹر للی ملبوسات کے مقابلے میں شرکت کی۔






