امریکی صدرکی کھانسی ختم ،کوویڈ-19 کا ٹیسٹ پھر بھی مثبت آگیا

امریکی صدر جو بائیڈن وائٹ ہاوس کے روز گارڈن سے گزرتے ہوئے۔(شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی صدر جو بائیڈن کی کھانسی تقریباً مکمل طور پر ختم ہو چکی لیکن اس کے باوجود ان کا کوویڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے معالج ڈاکٹر کیون او کونر نے  امریکی صدر کی صحت سے متعلق  تازہ ترین صورتحال بارے بتایا کہ  بائیڈن بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ٹیسٹ کے نتائج کے پیش نظر وہ الگ تھلگ رہنے کے سخت اقدامات جاری رکھیں گے۔

جمعہ کی دوپہرصدر بائیڈن دو بلوں پر دستخط کریں گے جن کے تحت  کوویڈ-19کی وجہ سے چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے دئے گئے امدادی پروگرامز میں دھوکہ دہی کرنے والوں کوسزا دی جاسکے گی۔

بائیڈن کا 21 جولائی کو کوویڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ، اور 26 جولائی کو قرنطینہ اور علاج کے بعد ان کے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا تاہم 30 جولائی کودوبارہ لیا گیا ٹیسٹ پھر مثبت آگیا تھا۔