بھارت کی مختلف ریاستوں میں لمپی سکن کی بیماری پھیلنے سے 5 ہزار 800 سے زائد مویشی ہلاک

فائل فوٹو ، بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کلکتہ کی ایک مقامی بکرامنڈی میں لوگ عیدالاضحیٰ کیلئے بکرے فروخت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی 2 مغربی ریاستوں راجستھان اور گجرات میں لمپی سکن کی وباء پھیل گئی ہے۔

راجستھان میں محکمہ مویشی پالن کے حکام نے جمعہ کے روز بتایا کہ یہ بیماری 16 اضلاع میں پھیل چکی ہےاور اس نے مویشی خصوصاً گائے کو متاثر کیا ہے ۔ کچھ بھینسیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

محکمہ مویشی پالن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریاست میں اب تک 5 ہزار 800 سے زائد مویشی ہلاک ہو چکے ہیں ، اب تک 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد مویشی بیماری سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے زیادہ تعداد گائے کی ہے۔

جودھپور ، بارمیر ،جیسلمیر، جالور ، پالی ، ناگور ، سروہی اور بیکانیر اضلاع میں بڑی تعداد میں لمپی سکن کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھوپال سے وفاقی حکومت کی ایک ٹیم نے انتہائی متاثرہ ضلع ناگور میں 5 باڑوں سے متعدد نمونے جمع کیے ہیں۔